حیدرآباد۔ 12جولائی(اعتماد نیوز)تلنگانہ کے بی جے پی لیڈروں کے لئے اب آگے
کنواں پیچھے کھائی کا مسئلہ ہو چکا ہے۔ ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں کل
پولاورم آرڈننس بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد اب تلنگانہ کے بی جے پی
قائدین بحران کے شکار ہو چکے ہیں۔ ایک طرف ہائی کمان کے سخت فیصلے دوسری
جانب تلنگانہ کے
عوام کے سامنے اس بل کی عدم مخالفت پر خاموشی سے اس پارٹی
کے تلنگانہ قائدین اپنے آپکو اس سے بچانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔ مرکز
میں بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ میں مسلسل بی جے پی کمزور کی
راہ پر ہے۔ دوسری جانب ریلوے بجٹ میں اور عام بجٹ میں تلنگانہ کو خصوصی
فبڈس کی عدم فراہمی بھی اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔